(قر با نی کرنے کا بہتر طریقہ)

0

(قر با نی کرنے کا بہتر طریقہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ 
مسئلہ:۔ علما ئے کرام کی بار گاہ میں مؤدبانہ عرض ہے کہ قربا نی کرنے کا بہتر طریقہ تحریر فرما دیں مع اعراب دعا بھی تحریر فرما دیں۔
المستفتی:۔(حافظ) اکرام الدین کٹیہار بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المک الوہاب
قربانی سے پہلے جانور کوچارہ پانی دے دیں یعنی بھوکا پیاسا ذبح نہ کریں اور ایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذبح کریں اور پہلے سے چھری تیز کر لیں ایسا نہ ہو کہ جانور گرانے کے بعد اوس کے سامنے چھری تیز کی جائے۔ جانور کو بائیں پہلو پر اس طرح لٹائیں کہ قبلہ کو اس کا مونھ ہو اور اپنا داہنا پاؤں اوس کے پہلو پر رکھ کر یہ دعا پڑھیں اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفاًوَّمآاَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ. اِنَّ صَلَاتِی وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیللہ ِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْن

پھر  اللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہ اَللہ ُاَکْبَرُ“پڑھ کر تیز چھری سے جلد ذبح کر دیں،اور ذبح کے بعد یہ دعا پڑھیں۔اللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی کَمَاتَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّد ﷺ،،

اس طرح ذبح کرے کہ چاروں رگیں کٹ جائیں یا کم سے کم تین رگیں کٹ جائیں۔ اس سے زیادہ نہ کاٹیں کہ چھری گردن کے مہرہ تک پہنچ جائے کہ یہ بے وجہ کی تکلیف ہے پھر جب تک جانور ٹھنڈا نہ ہو جائے یعنی جب تک اوس کی روح بالکل نہ نکل جائے اس کے نہ پاؤں وغیرہ کاٹیں نہ کھال اوتاریں اور اگر دوسرے کی جا نب سے قر با نی ہو تو منی کے بجا ئے من کہہ کر اس کا نام لیں،اور اگر بڑے جا نور کی قربا نی ہو تو جتنے لوگ شریک ہوں یکے بعد دیگرے ان سب کا نام لیں۔

اور اگر وہ مشترک جانور ہے جیسے گائے اونٹ تو وزن سے گوشت تقسیم کیا جائے محض تخمینہ (اندازہ)سے تقسیم نہ کریں۔ پھر اس گوشت کے تین حصے کر کے ایک حصہ فقرا پر تصدق کریں،اور ایک حصہ دوست و احباب کے یہاں بھیجیں اور ایک اپنے گھر والوں کے لیے رکھیں اور اس میں سے خود بھی کچھ کھالیں اور اگر اہل و عیال زیادہ ہوں تو تہائی سے زیادہ بلکہ کل گوشت بھی گھر کے صرف میں لاسکتے ہیں۔ اور قربانی کا چمڑا کسی نیک کام کے لئے دیدیں مثلا مسجد یادینی مدرسہ کو دیدیں یا کسی فقیر کو دید یں۔

بعض جگہ یہ چمڑا امام مسجد کو دیا جاتا ہے اگر امام کی تنخواہ میں نہ دیا جاتا ہو بلکہ اعانت کے طور پرہو توحرج نہیں۔ بحرالرائق میں مذکور ہے کہ قربانی کرنے والا بقرعید کے دن سب سے پہلے قربانی کا گوشت کھائے اس سے پہلے کوئی دوسری چیز نہ کھائے یہ مستحب ہے اس کے خلاف کرے جب بھی حرج نہیں۔  واللہ تعا لی اعلم با لصواب 

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی 

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top